تازہ ترین
سری لنکا کے نئے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور

سری لنکا کے نئے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور

کولمبو:(14 نومبر 2018) سری لنکا کی اسمبلی نے صدر سری سینا کے حمایت یافتہ وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر بحال ہونے والی سری لنکا کی پارلیمنٹ نے صدر سری سینا کی جانب سے نامزد کیے گئے نئے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے خلاف تحریک عدم اعتماد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔

نئے وزیراعظم راجا پاکسے کو صدر سری سینا نے گذشتہ ماہ نامزد کیا تھا، اسمبلی بحال ہونے کے بعد برطرف وزیراعظم کی جماعت نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ پارلیمنٹ سے تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد راجا پاکسے کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ گذشتہ ماہ 27 اکتوبر سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے بعد یہ اسمبلی کا پہلا اجلاس تھا۔قبل ازیں وزیراعظم وکرما سنگھے کی برطرفی کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلئے صدر سری سینا نے پارلیمنٹ ہی تحلیل کردی تھی جسے سپریم کورٹ نے گذشتہ روز ہی بحال کیا تھا۔ تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد صدر سری سینا نئے وزیراعظم کو نامزد کریں گے جسے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی تاہم اب تک سیاسی بحران کسی کروٹ بیٹھتا نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا نے حسن نصر اللہ کے بیٹے کوعالمی دہشتگرد قرار دیدیا

امریکا نے سابق فوجی جنرل کو سعودی عرب میں سفیر تعینات کردیا

Comments are closed.

Scroll To Top