تازہ ترین
سری لنکا کا پاکستان کو فالوآن کرانے کے بجائے بیٹنگ کرنے کافیصلہ

سری لنکا کا پاکستان کو فالوآن کرانے کے بجائے بیٹنگ کرنے کافیصلہ

دبئی (8اکتوبر،2017)سری لنکانے پاکستان کے 262رنز پرآؤٹ ہونے پر شاہینوں کا کا فالو آن کرانےکےبجائے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

پاکستان،سری لنکا کے درمیان دوسرےٹیسٹ میں سری لنکا گماگے اور سورنگالکمل کےحصے میں2،2وکٹیں آئیں
رنگاناہیراتھ اورپریرا نے3،3وکٹیں حاصل کیں۔

یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کےبعدپاکستان کی بیٹنگ استحکام کھوبیٹھی۔پاکستان کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شدید مشکلات کا شکار رہی۔سری لنکا کے پہاڑ جیسے 482 رنز کے جواب میں شاہینوں کی پوری ٹیم 262رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی 59اور حارث سہیل 56 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

سری لنکاکے پہلی اننگز کے پہاڑ جیسے اسکور 482کے جواب میں پاکستان کوپہلا نقصان شان مسعود کی شکل میں پہنچا جب لہیروگاماگے نےانہیں15 رنزپربولڈکرکے کیریئرکی پہلی وکٹ حاصل کی۔

سمیع اسلم کو35رنز پردلروان پریرانے ایل بی ڈبلیوکیا۔ جس کے بعد تجربہ کاراظہرعلی اوراسدشفیق جوائن کیا۔اسدشفیق 39رنز بناکرلکمال کا شکار بنےجبکہ اظہر علی 59رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔انھیں ہیراتھ نے میدان سے باہر بھیجا۔حارث سہیل 56،محمدعامر 7جبکہ کپتان محمد سرفراز 14رنز بناسکے۔

اس سے قبل سری لنکا نے 482رنزہمالیہ کھڑا کیا ڑاکیا اوپنرکرونارتنے 196رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ وہ صرف 4رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کرسکے۔ پاکستان کے لیگ اسپنریاسرشاہ نے 6 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top