تازہ ترین
سری دیوی کرن جوہر کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ رکھتی تھیں

سری دیوی کرن جوہر کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ رکھتی تھیں

ممبئی (06 مارچ 2018) بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی معروف ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ ایک فلم بنانے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

بھارتی ہدایتکار کرن جوہر اس وقت بھی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کی ڈیبیو فلم میں مصروف ہیں تاہم وہ سری دیوی کے ساتھ بھی ایک اور فلم بنانے کا ارادہ رکھتے تھے اور سری دیوی نے بھی اس پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔Image result for Sri Devi intends to make a movie with Karan Johar

سری دیوی اور کرن جوہر کے درمیان طے یہ پایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ اپریل سے شروع کردی جائے گی لیکن زندگی ان کا ساتھ نہ دے سکی اور وہ اچانک اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئیں۔

دی مرر نے دعویٰ کیا ہے کہ سری دیوی نے کرن جوہر کی نئی فلم کو بے حد پسند کیا تھا اور انہوں نے حامی بھرلی تھی۔

واضح رہے کہ سری دیوی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے دبئی میں موجود تھیں جہاں باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ان کی موت ہوگئی تھی۔Image result for Sri Devi intends to make a movie with Karan Johar

سری دیوی کی آخری رسومات بھارت کے شہر ممبئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

مسلمان مخالف فسادات کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ

دوسری آل پاکستان لانگ رینج شوٹنگ چیمپین شپ کا آغاز ہوگیا، آئی ایس پی آر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top