تازہ ترین
سرینگر: بھارتی وزیراعظم پاکستان سے امن مذاکرات کریں، محبوبہ مفتی

سرینگر: بھارتی وزیراعظم پاکستان سے امن مذاکرات کریں، محبوبہ مفتی

سری نگر: (31 مارچ 2018) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان میں جنگ ہوئی تو ہر چیز تباہ ہوجائے گی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اٹل بہاری واجپائی کی طرح قیام امن میں اسلام آباد کے ساتھ پہل کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر میں ایک تقریب کے دوران محبوبہ مفتی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے۔سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی طرح قدم اٹھانا ہوگا اور پاکستان سے امن مذاکرات کرنے ہوں گے۔مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارت کی موجودہ صورتحال کسی سے جنگ لڑنے کی نہیں۔ بہتر ہوگا کہ پاکستان سے امن مذاکرات کے آغاز کرکے خطے میں امن و استحکام قائم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

تشدد کے خاتمے کیلئے پاکستان سے بات چیت لازمی ہے،محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی اپنے بھارتی آقاؤں کی وفا دار آلہ کار ہیں، سید علی گیلانی

Comments are closed.

Scroll To Top