تازہ ترین
سرینگر: بھارتی فوج کا جعلی آپریشن، تین کشمیری شہید متعدد زخمی

سرینگر: بھارتی فوج کا جعلی آپریشن، تین کشمیری شہید متعدد زخمی

سری نگر: (9 دسمبر 2018) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع سرینگر میں بھارتی فوج نے جعلی آپریشن کرکے تین کشمیریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ پانچ مکانات کو تباہ بھی کردیا گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نےانٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کر رکھی ہے۔ حریت قیادت نے پیر کو ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق مقبوضہ وادی میں بھارت فورسزکےمظالم تھم نہ سکے۔ ضلع سرینگر کےعلاقے مجھگنڈ میں فورسزنے نام نہاد آپریشن کے دوران تین نہتے کشمیریوں کی جان لے لی۔ پانچ کشمیریوں کے مکانات کو بھی تباہ کردیاگیا۔ قابض فوج کا وادی میں اٹھارہ گھنٹے سے آپریشن جاری ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی ہے۔

بھارتی فوج کی دہشت گردی اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف حریت رہنماؤں کی جانب سے پیر کو ہڑتال کی کال دے دی گئی ہے۔ دس دسمبرکو کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا دن سیاہ دن کے طور پرمنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فوجیوں کا کشمیری مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیاں، مزید دو کشمیری شہید، تعداد 25 ہو گئی

Comments are closed.

Scroll To Top