تازہ ترین
سرگودھا : 25 افراد میں ایڈز کی تصدیق

سرگودھا : 25 افراد میں ایڈز کی تصدیق

سرگودھا (01مارچ،2018)سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ میں 25 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی ہے.

کوٹ عمرانہ میں میں ایچ آئی وی وائرس کی اسکریننگ کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کے حکم پر متاثرہ علاقے میں ایڈز کنٹرول کیمپ لگایاگیا تھا۔

کیمپ میں 3ہزارسے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی تھی۔اسکریننگ میں 25 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہیپا ٹائیٹس اینڈ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر سکندر نے بتایااسکریننگ رپورٹ کے مرحلہ وار نتائج آرہے ہیں جبکہ ایڈز سےمتاثرہ افراد کی فہرت مرتب کی جارہی ہے۔

انھوں نے بتایا کوٹ عمرانہ میں بچوں کے بھی ایڈز سےمتاثر ہونے کے کیس سامنے آرہے ہیں۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top