تازہ ترین
سرگودھا: 18سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا: 18سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا: (11 جنوری2018) سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں اٹھارہ سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگاکر قتل کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے تصورآباد میں نامعلوم ملزمان نے اٹھارہ سالہ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا لگاکر قتل کردیا ۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیں۔

واقعے کے بعد مقتولہ کے لواحقین کی بڑی تعداد ٹی ایچ کیو اسپتال کے باہر جمع ہوگئی اور لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

یاد رہے کہ اسی قسم کی محتلف کیسسز بنجاب کے دیگر شہروں میں بھی رونما ہورہے ہیں۔جن میں سب سے اہم گذشتہ دن پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ ہے جس میں سات سالہ بچی زینب کو ملزمان نے ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد گلادبا کے قتل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے

زینب کا قتل: قصور شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار

قصور: مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہوگئی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top