تازہ ترین
سرگودھا: زہریلا چارہ کھانے سے 5 گائے ہلاک

سرگودھا: زہریلا چارہ کھانے سے 5 گائے ہلاک

سرگودھا: (10 ستمبر 2017) نواحی گاؤں چک 95 شمالی میں  زہریلا چارہ کھانے کے باعث پانچ گائے ہلاک اور متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔

گائے مالک کا کہنا ہے کے گاؤں میں موجود فیکٹری کے زہر یلے دھویں کے باعث گاؤں میں کاشت کی جانے والی تمام فصلوں پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جانور فیکٹری کے قریب کی فصل سے چارہ کھانے کے باعث ہی ہلاک ہوئی  ہیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ ان رہائشی علاقوں میں بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس فیکٹری کو جلد از جلد سیل کیا جائے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

وٹنری ڈاکٹرز کے عملے نے موقع پر پہنچ کے بیمار جانوروں کامعائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق جانوروں کی ہلاکت کی وجہ زہریلا چارہ کھانے سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گوجرانوالہ: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث دوران زچگی خاتون دم توڑ گئی

ہارون آباد: دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

 

Comments are closed.

Scroll To Top