تازہ ترین
سرکاری بینکوں میں اکھاڑپچھاڑ،اسٹیٹ بینک کے دو ڈپٹی گورنر بھی فارغ

سرکاری بینکوں میں اکھاڑپچھاڑ،اسٹیٹ بینک کے دو ڈپٹی گورنر بھی فارغ

اسلام آباد ( 16اکتوبر، 2018) شیخ امان اللہ کو زرعی ترقیاتی بینک کا قائم مقام صدر تعینات کردیا گیا ،دلشاد علی احمد کو ایس ایم ای بینک کا صدر تعینات کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے شیخ امان اللہ کو زرعی ترقیاتی بینک کا قائم مقام صدر تعینات کردیا ہے اس سے قبل وہ بینک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر کام کررہے تھے ۔واضح رہے زرعی ترقیاتی بینک کےصدرطلعت محمودکو حکومت نے عہدے سے فارغ کردیاہے۔نوشابہ شہزاد کو فرسٹ ویمن بینک کا قائم مقام صدر تعینات کردیا گیا ۔وہ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کےعہدے پر کام کررہی تھیں۔ان کی تعیناتی فرسٹ ویمن بینک کی صدر طاہرہ رضا کو عہدے سے ہٹانے کےبعد ہوئی ہے۔

حکومت نے ایس ایم ای بینک کے صدر احسان الحق کو بھی فارغ کردیا ہے اور ان کی جگہ دلشاد علی احمد کو ایس ایم ای بینک کا صدر تعینات کردیا گیا ۔ اس سےپیشتر دلشاد علی احمد ایس ایم ای بینک میں سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔

چیئرپرسن مسابقتی کمیشن ودیحہ خلیل ،شہزاد انصر اور ڈاکٹر سلیم کو بھی کو رکن مسابقتی کمیشن کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد ، شمس الحسن ،کو انکے عہدے سے برطرف کردیا گیاہے۔

حکومت نے صدر نیشنل بینک کو بھی فارغ کر دیا گیاہے۔ وزارت خزانہ نے افسران کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فارغ ہونے والے افسروں کو کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں فارغ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے:

خیبرپختونخواہ کا بجٹ پیش کردیا گیا

سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top