تازہ ترین
سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی89ویں سالگرہ

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی89ویں سالگرہ

ویب ڈیسک:(28 ستمبر 2018) سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے زندگی کی اناسی بہاریں دیکھ لی ہیں۔ مدھر آواز سے کانوں میں رس گھولتی عہد ساز گلوکارہ کی آواز ایسی ہے کہ ہرگیت یادگار بن جائے۔

لتا منگیشکر اٹھائیس ستمبرانیس سو انتیس کو بھارت میں پیدا ہوئیں اور گذشتہ سات دہائیوں سے اپنے چاہنے والوں کواپنی آوازکے سحرمیں جکڑرکھا ہے۔لتا نے سن انیس سو بیالیس میں اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کی۔ عہدساز گلوکارہ لتا منگیشکر نے تیرہ برس میں اپنے کیریئرکاآغازکیا جوپچاس ہزارگانوں کاریکارڈ بنانے کے بعد بھی کامیابی سےجاری ہے۔

لتا منگیشکر بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں، جنہیں سب سے بڑے سویلین اعزاز رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ گانے گانے کے لئے لتا منگیشکر کا نام گنیزبک آف ورلڈریکارڈمیں بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے دور کے سبھی چھوٹے بڑے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا۔ ان بہت سے موسیقاروں میں موسیقار اعظم نوشاد صاحب بھی تھے۔
لتا منگیشکر کے کئی پُرانےگانےآج بھی بے حدمقبول ہیں۔ لتامنگیشکر کی مقبولیت پچھلی تین نسلوں سے لے کرآج تک کم نہیں ہوسکی، لتاکی جادوبھری آوازسے اُن کی عمر کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی 55 ویں سالگرہ

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 91 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top