تازہ ترین
سرد ممالک سے نایاب آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ جاری

سرد ممالک سے نایاب آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک:(09 نومبر 2018) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ساحلی علاقوں میں سرد ترین ممالک سے نایاب آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان آبی پرندوں کی آمد نے ساحلی علاقوں کی ویرانی کو رونقوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

ضلع بدین سمیت زیریں سندھ کے ساحلی علاقے آج کل خوبصورت رنگوں والے نایاب آبی پرندوں سے آباد ہیں جو موسم کی تبدیلی کے ساتھ سرد ترین ممالک سے ہجرت کر کے روایتی طور پر یہاں آبستے ہیں۔ان آبی پرندوں میں کونچ، نیل ہنس، پین، چیکلا، ڈگوش، آڑی، لاکھا جانی اور دیگر اقسام کے پرندے شامل ہیں جو ساحلی پٹی کی جھیلوں اور سمندر کے پانی میں اٹھکیلیاں کرتے اور اڑانیں بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ آبی پرندے رنگ، نزاکت اور خوبصورتی کا امتزاج ہیں جن کا تحفظ متعلقہ اداروں اور علاقہ مکینوں کا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نشہ آور بیریاں کھا کر پرندے بھی شرابی ہونے لگے

پراسرار ماحولیاتی سانحے کے بعد روسی شہر سے پرندے غائب ہوگئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top