تازہ ترین
سرتاج عزیز کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 34 اہم منصوبے منظور

سرتاج عزیز کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 34 اہم منصوبے منظور

اسلام آباد: (19 مارچ 2018) پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نےتین سو پینسٹھ ارب روپے مالیت کے چونتیس اہم منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ پانچ میگا منصوبوں کو حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں دیا میر بھاشا ڈیم کیلئے ایک سوتئیس ارب روپے اور مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے ایک سو پچانوے ارب روپے کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں پانچ ارب روپے کے گوادر بندرگاہ سے ریلوے راہداری کے منصوبے اور دو ارب روپے کے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی رہائشی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مظفر گڑھ کے نہری بندوں کو سیلاب سے بچانے کے لیے بہتر تعمیر اورسندھ اور بلوچستان کی ساحلی زمین کو سمندر برد ہونے سے بچانے کیلئے منصوبے کی منظوری دی۔

اجلاس میں بلوچستان کے طلبہ کو قانون کی اعلی تعلیم کیلئے اسکالرشپس دینے کے ساتھ اجلاس میں گوادر میں ٹیکینیکل ٹریننگ سنٹر کے قیام۔ بلوچستان اور فاٹا کے کیڈٹ کالجز کے طالبعلموں کو بہترین تعلیمی اور پیشہ ورانہ سہولتیں دینے اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسکول میں پرائمری سیکشن کے قیام کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

سی پیک تیزی سے عملی صورت اختیار کرچکا ہے، سرتاج عزیز

پاکستان ہمسایوں کے ساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہیں ، سرتاج عزیز

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top