تازہ ترین
سراج الحق کا کرپٹ نظام کے خلاف ستائیس اپریل کو کراچی میں دھرنے کا اعلان

سراج الحق کا کرپٹ نظام کے خلاف ستائیس اپریل کو کراچی میں دھرنے کا اعلان

لاہور: (19 اپریل 2018) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کرپٹ نظام کے خلاف ستائیس اپریل کو کراچی میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں ہم نے اسلامی اقدار کو فراموش کردیا اسی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ملکی مسائل کا حل اسلامی نظام کے رائج کرنے میں مضمر ہے۔

لاہور میں مشائخ عظام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پر تشدد طریقوں سے انسانوں کے سروں کو تو جیتا جا سکتا ہے لیکن دلوں کو نہیں۔ پاکستان میں ستر سال بعد بھی اسلام کا نفاذ نہ ہوسکا۔ پاکستان کا آئین تو اسلامی ہے لیکن نظام اسلامی نہیں اسی وجہ سے بنگلہ دیش معرض وجود میں آیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو چکی ہے۔ عوام اس بار ملک اور اسلامی نظام کے ساتھ غداری کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔ سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے احتساب کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اگرحقیقی احتساب ہوا، تو ہی پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکےگا۔

یہ بھی پڑھیے

صرف نواز کے نااہل ہونے سے کرپشن کا ناسور ختم نہیں ہو گا، سراج الحق

حقیقی احتساب بیرون ملک پڑی قومی دولت کی واپسی سے شروع ہوگا، سراج الحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top