تازہ ترین
سراج الحق کا قبائلیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان

سراج الحق کا قبائلیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان

لاہور: (23 نومبر 2017) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد فرد واحد کا احتساب نہیں بلکہ تمام لٹیروں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے ہمشیہ قبائلی عوام سے دھوکہ کیا۔ قبائلیوں کے لانگ مارچ کرنے پر جماعت اسلامی ان کا ساتھ دے گی۔

لاہور میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 70 سالوں سے قبائل میں بے روزگاری رقص کررہی ہے۔ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور قبائل میں تین فیصد بھی تعلیم یافتہ لوگ نہیں۔ قبائلیوں نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت کی، جبکہ حکمرانوں نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تعینات پٹواری اور افسران قبائلی عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ قبائلی بچوں کو بھی تعلیم اور صحت اور ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسی کے معاملے پر پاکستان حکومت عالمی عدالت سے رجوع کرے۔

یہ بھی پڑھیے

سراج الحق کی بنگلہ دیش میں مزید 6 قائدین کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت

قانون ختم نبوت کیخلاف سازش کرنیوالوں کو سرعام سزا دی جائے، سراج الحق

 

Comments are closed.

Scroll To Top