تازہ ترین
سترہ ستمبر کو عوام کی عدالت میں حقیقی فیصلہ ہوگا: مریم نواز

سترہ ستمبر کو عوام کی عدالت میں حقیقی فیصلہ ہوگا: مریم نواز

لاہور: (11 ستمبر 2017) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس راستے پر نکلے ہیں وہ آسان نہیں ہے، نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عوام کی حکمرانی کی جنگ شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو عوام فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف نااہل ہیں یا غلط فیصلہ دینے والے نااہل ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے این اے 120 لاہور کی انتخابی مہم کے سلسلے میں الحمرا ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اتنی بڑی فوج دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، نواز شریف جس راستے پر نکلے ہیں وہ آسان نہیں ہے، نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عوام کی حکمرانی کی جنگ شروع کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور تک نکالی گئی نواز شریف کی ریلی جیسی بڑی ریلی اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں دیکھی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

مریم نواز نے کہا کہ شریف خاندان میں خواتین زیادہ باہر نہیں نکلتیں لیکن میں نے یہ روایت بدل دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے آمر کیخلاف بھرپور جدوجہد کی ہے جس کی تاریخ گواہ ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو عوام نے نہیں مانا ہے، جس کا ثبوت عوام 17 ستمبر کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو ہم اپنا مقدمہ عدالت میں لائیں گے، اس عدالت میں مدعی بھی عوام ہونگے، وکیل بھی عوام ہونگے اور منصف بھی عوام ہی ہونگے۔ مریم نواز نے کہا کہ جس طرح آج جہاں جاتی ہوں مجھے ہر طرف نواز شریف نظر آتے ہیں اسی طرح 17 ستمبر کو ہر ڈبے سے صرف شیر ہی نکلے گا۔

مریم نواز نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ 17 ستمبر کو عوام کریں گے، اگر عوام نے نواز شریف کو جتا دیا تو کیا یہ لوگ اپنی نااہلی تسلیم کریں گے؟ اگر عوام نے ان کے فیصلے کو غلط قرار دیا تو کیا یہ اپنی نااہلی کو مانیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ان کے جلسسے میں جس طرح کرسیاں خالی تھیں ویسے ہی 17 ستمبر کو ان کے ڈبے بھی خالی نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھئے

آئندہ انتخابات میں مخالفین کو حکومت نہیں ملنے والی، مریم نواز

نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، مریم نواز

Comments are closed.

Scroll To Top