تازہ ترین
سبی: زہریلی مٹھائی کھانے سے 70 افراد کی حالت غیر

سبی: زہریلی مٹھائی کھانے سے 70 افراد کی حالت غیر

سبی (26 مارچ 2018) سبی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 70 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ سبی کے علاقے بولان کے نواحی گاؤں میں پیش آیا۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے تمام افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کئی بچوں اور خواتین کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ:فائرنگ سے سابق ایس ایچ جاں بحق،سبی کارروائی میں اسلحہ برآمد

سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Comments are closed.

Scroll To Top