ساہیوال:(15 ستمبر 2018) ساہیوال میں گورنمنٹ اسکول کے کی پرنسپل نے سات سالہ بچی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کے پرنسپل نے جلاد کا روپ دھار لیا ، سات سالہ بچی کو باتھ روم جانے پر بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا ہے۔
پرنسپل نے بچی کو مبینہ طور پر سیڑھیوں پر پٹخ دیا۔خون میں لت پت بچی کو دو گھنٹے کمرے میں بند رکھا گیاواقعے کے بعد پرنسپل کے خلاف شکایت درج کرنے پرپولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد بچی کے اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
خون نہ رکنے پر اہل علاقہ نے بچی کو گھر پہنچایا۔ زخمی بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو دس ٹانکے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے