تازہ ترین
سانگھڑ: 45 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

سانگھڑ: 45 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

رپورٹ: غلام مصطفیٰ زئی
سانگھڑ (17 جولائی 2017) ہیڈ جمڑاؤ کے علاقے میں 45 سالہ خاتون پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا گیا جس سے جسم کا نصف حصہ جل گیا۔

سانگھڑ کی 45 سالہ قزبانو بگٹی جو کہ ہیڈ جمڑاؤ کے علاقے میں اپنی بیٹی کے گھر رہائش پزیر تھی، رات کے وقت سوئی ہوئی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان کے اوپر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے جس سے خاتون کی کمر چہرہ گردن اور کندھے تیزاب کی وجہ سے جل گئے۔

متاثرہ خاتون کو اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا جہاں انہیں میڈیکل کا عملہ طبی امداد پہنچا رہا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے بھی پتہ نہیں چلا کہ کس نے میرے اور تیزاب پھینکا ہے۔ واقعہ کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اورملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

یہ بھی پڑھئے

شکارپور: سانگھڑ کے رہائشی خاندان کا پولیس کیخلاف احتجاج

سانگھڑ: پی ایس 81 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری

Comments are closed.

Scroll To Top