تازہ ترین
سانگھڑ میں 2 گروہوں میں معمولی تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 5 زخمی

سانگھڑ میں 2 گروہوں میں معمولی تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 5 زخمی

سانگھڑ:(22 جون 2018) سانگھڑ میں معمولی تنازع پر دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتئجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں منگلی تھانے کی حدود میں چک پٹھان میں گاڑی کے ٹائر سے اڑنے والا پتھر لگنے سے شروع ہونے والا معمولی تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا۔جھگڑے کے دوران فریقین کی جانب سے اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رشتے کے تنازع پر فائرنگ، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

سانگھڑ: زرعی پانی کی تقسیم پر تصادم،1 شخص جاں بحق،10 زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top