تازہ ترین
سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چار برس بیت گئے

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چار برس بیت گئے

پشاور:(16 دسمبر 2018) سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چار برس بیت گئے۔ بزدل دہشتگردوں نے سانحہ میں 132 بچوں سمیت 144 افراد کو شہید کیا حملہ آوروں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا اور ان کے اساتذہ کو بھی چن چن کر شہید کیا۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہیں۔

آرمی پبلک اسکول کے قیامت خیز سانحے کو اج گزرے چار سال ہوچکے ہیں سانحے میں 132بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے علم کے متلاشی معصوم بچوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کرکے ساری قوم کو دہشتگردوں کے خلاف ایک کردیا۔  معصوم فرشتہ صفت بچوں نے شجاعت اور بہادری کی ایسی ایسی داستانیں رقم کیں کہ پوری قوم رہتی دنیا تک ان کی بہادری پر فخرکرے گی۔

پھول جیسے بچوں نے دہشتگردوں کے سفاکانہ وار اپنے سینوں پرجھیل کردہشتگردوں کو باور کرادیا کہ قوم کا بچہ بچہ کسی جانباز سپاہی سے کم نہیں موت وزیست کے اس معرکے میں عظیم داستانیں رقم ہوئی دہشتگرد شکست کھا گئے جبکہ وہ 144 چہرے آج بھی زندہ و جاوید ہیں۔

اسکول سے دہشت گردوں کا صفایا ہونے تک شام درآئی تھی۔ آرمی نے اسکول سے اسٹاف اورطلبہ سمیت کل 960 افراد کوبچا کرباہرنکالا۔

یہ بھی پڑھیے

سانحہ اے پی ایس میں زخمی نوجوان ولید خان کی شاندار کامیابی

سانحہ اے پی ایس کے شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، آرمی چیف

Comments are closed.

Scroll To Top