تازہ ترین
سام سنگ گلیکسی جے 7 کور پاکستان میں متعارف

سام سنگ گلیکسی جے 7 کور پاکستان میں متعارف

ویب ڈیسک: (29 اگست 2017) سام سنگ نے ’’گلیکسی جے 7 کور‘‘ پاکستان میں متعارف کرادیا۔

سام سنگ گلیکسی ’’جے 7 کور‘‘ کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کرکٹ اسٹار فخر زمان سمیت نامور شخصیات اور سام سنگ ڈیلرز نے شرکت کی۔گلیکسی ’’جے 7 کور‘‘کی جدید خصوصیات اور افعال پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ 5.5 انچ کی اسکرین کے حامل کرسپ ایچ ڈی ریزولوشن (720*1280)کے ساتھ گلیکسی جے 7 کور انتہائی صاف ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ جے 7 کور بہترین پائیداری، حیرت انگیز بصری اپیل، بہتر فعالیت، اعلیٰ معیار کی تصاویر فراہم کرتا ہے۔ایک پریس ریلیز کے مطابق ’’جے 7 کور‘‘کو  صارفین کیلئے درمیانی رینج کا بہترین اسمارٹ فون قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 لانچ کردیا

سام سنگ کا نیا گلیکسی فون ’’آن میکس‘‘ فروخت کیلئے پیش

 

Comments are closed.

Scroll To Top