تازہ ترین
سال 2019 کے شاندار استقبال کی تصویری جھلکیاں

سال 2019 کے شاندار استقبال کی تصویری جھلکیاں

ویب ڈیسک:(یکم جنوری 2019) دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار طریقے سے خوش آمدید کیا گیا۔

سال 2019ء کے شاندار استقبال کی تصویری جھلکیاں

آسٹریلیا میں سڈدنی کی ہاربر بریج پر آتش بازی کا سلسلہ 12 منٹ تک جاری رہا۔

برطانوی دارالحکومت لند کی پہچان لندن آئی رنگ و نوز سے مزین ہوگیا۔

دریائے ٹیمز کے کنارے واقع لندن آئی پر بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

نیو یارک میں رات 12 بجتے ہی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جمع ہونے والے افراد رنگ برنگی پتیوں کی بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔

امریکی ریاست کولوراڈومیں اسکینگ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ لوگ ٹارچ اسکی کے ساتھ نئے سال کا جشن مناتے ہوئے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے تاریخی دی برینڈین برگ گیٹ میں سال نو کا جشن منانے کے لیے کانسرٹ منعقد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 2019ء کاشاندار استقبال کیا گیا۔

پرتگال کے شہر لسبن میں سینٹ جارج قلعے کے عقب میں رنگ و نور کا سیلاب امڈ آیا۔

جنوبی امریکی ملک برازیل میں 12 بجتے ہی آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

سنگاپور میں مرینا بے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے آتش بازی کا سبردست نظارہ دیکھا۔

چین میں 2019 کی آمد پر جشن کو ہانگ کانگ کے اُفق پر بھی دیکھا گیا۔

کوالالمپور میں پیٹروناس ٹاورز پر شاندار نظارہ دیکھا گیا جب رنگ برنگی روشنیوں سے آسمان کا رنگ سرخ ہو گیا۔

تائیوان کے معروف عمارت تائی پی 101 سکائی سکریپر پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے کو کیمروں کی آنکھ میں بند کرنے کے لیے وہاں موجود ہزاوں افراد نے اپنے سمارٹ فونز کا استعمال کیا۔

جنوبی کوریا میں سیول کے ایک مندر میں بودھ افراد نے روشنیوں سے ’ایر آف دی پگ‘ لکھا۔

روس میں بھی آتش بازی اور رنگا رنگ روشنیوں سے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ 2019ء کا استقبال کرنے کے لیے روسی دارالحکومت موسکو کے مختلف مقامات کو شاندار روشنیوں سے سجایا۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں خاتون نے خوبصورت رنگوں سے ’رنگولی‘ تیار کر کے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بھی آتشبازی کو خوبصورت مظاہرہ ہوا۔

ویانا میں سالِ نو کا جشن منانے ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ ثقافتی دن کی تصویری جھلکیاں

دنیا کی خوبصورت ترین لائبریریوں کی تصویری جھلکیاں

Comments are closed.

Scroll To Top