تازہ ترین
ساری عمر کسی سے ڈیل نہیں کی، چوہدری نثار

ساری عمر کسی سے ڈیل نہیں کی، چوہدری نثار

راولپنڈی: (24 جون 2018) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو اس حلقے پر پورے پاکستان کی نظر ہو گی۔ سیاسی کوڑا کرکٹ کی علاقے میں کوئی جگہ نہیں۔ کہا گیا کہ میری (ن) لیگ سے ڈیل ہو گئی ہے۔ میں نے ساری عمر کسی سے ڈیل نہیں کی۔

راولپنڈی کلے علاقے دھمیال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چویدری نثار نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے عوام مخالفین کا بوریا بستر گول کر دیں گے۔ ٹکٹ اور بغیر ٹکٹ والے سب امیدواروں کو یہاں کی عوام مسترد کر دیں گے۔ میرا مقابلہ نواز, شہباز اور عمران کے حلقوں سے کرو، ایک سیاسی لنڈا بازار لگا ہے۔ کوڑا کرکٹ ٹیم میرے مقابلے میں آرہی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے کسی سے پوچھے بغیر کراچی میں آپریشن شروع کیا۔ آج کراچی میں امن ہے تو اس میں میرا بھی حصہ ہے۔ نواز شریف نے میری ذمہ داری لگائی تو ناموس رسالت کے حوالے سے تمام سفیروں سے بات کی۔ فیس بک کے نائب صدر کو بلا کر کہا کہ ناموس رسالت پر جان قربان کر سکتے ہیں۔ سابق امریکی صدر اوبامہ سے کہا کہ مسلمانوں سے رویہ درست کریں، ہر داڑھی والا دہشتگردی نہیں۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے کہ میری (ن) لیگ سے ڈیل ہو گئی ہے، میں نے ساری عمر کسی سے ڈیل نہیں کی۔ میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی طرف نہیں دیکھ رہا۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری نثار کے مقابلے میں (ن) لیگ نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

چوہدری نثارکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

 

Comments are closed.

Scroll To Top