تازہ ترین
سارہ علی خان رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند

سارہ علی خان رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(14 نومبر 2018) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہرکے شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار سیف علی خان اور بیٹی سارہ علی خان کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ابھی اس پروگرام کا صرف پرومو جاری کیا گیا ہے۔میزبان کرن جوہرنے جب اداکارہ سے شادی سے متعلق پوچھا توان کا کہنا تھا کہ وہ اگر شادی کرنا چاہیں تو رنبیر کپور سے کریں گی لیکن گہری دوستی اداکارکارتیک آریان کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔

کرن جوہرنے سیف سے پوچھا کہ وہ بیٹی کو پسند کرنے والے انسان سے کون سے 3 سوال کریں گے، جس پر سیف نے کہا کہ وہ سیاست، نشہ کرنے کی عادت اور پیسوں سے متعلق سوال کریں گے، جس پر سارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ پیسوں سے متعلق سوال بالکل غلط ہے یہ آپ کو بار بار نہیں دہرانا چاہیے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ’کیدار ناتھ‘ کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں. فلم میں اُن

فلم ’کیدر ناتھ’ کے ٹیزر میں سارہ علی خان اور سشانت سنگھ راجپوت کو ایک دوسرے کی مدد کرتے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے اور تیرتھ یاترا کے لیے سارہ علی خان ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اداکارہ سارہ علی خان فلم ’کیدرناتھ‘ میں ایک نوجوان زائر کا کردار ادا کریں گی، جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں۔

فلم کے ٹیزر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف ایک دن میں یوٹیوب پر اس ٹیزر کو 38 لاکھ سے زائد بار شائقین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کیدر ناتھ‘ میں سارہ علی خان ’مکو‘ اور سوشانت سنگھ راجپوت ’منصور‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم 7 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کیریئر شروع ہوتے ہی تنازعات میں گھر گئیں

سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان کی ڈیبیو فلم ’کیدر ناتھ‘ کا پہلا ٹیزر جاری

Comments are closed.

Scroll To Top