تازہ ترین
ساجد خان پر مسلسل تنقید سے فرح خان پریشان

ساجد خان پر مسلسل تنقید سے فرح خان پریشان

انٹرٹینمنٹ ڈیسک: (18 اکتوبر 2018) بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے فرح خان پریشان ہوگئیں اور کہا کہ کسی کے بارے میں فوری رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔

بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کی جانب سے ہدایت کار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد انہیں نہ صرف پہلے ’ہاؤس فل 4‘ کی ہدایت کاری سے پیچھے ہٹنا پڑا بلکہ بہن فرح خان نے بھی اُن کی حمایت کرنے سے معذرت کرلی تھی لیکن ساجد خان پر سوشل میڈیا پر ہونے والی مسلسل تنقید سے فرح خان بھی پریشان ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کوریو گرافر اور ہدایت کار فرح خان نے اپنے بھائی ساجد خان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’خواہ مرد ہو یا عورت، میں اسے خوف میں مبتلا کرنے کے خلاف ہوں ہمیں سب کو خوش رہنے اور دوسروں کو خوش رکھنے کے لیے ایک مثبت ماحول مہیا کرنا چاہیے‘۔

فرح خان نے کہا کہ کسی کے بارے میں فوری رائے قائم کرنے اور سزا دینے کے عمل سے مجھے خوف آتا ہے اور یہی سب کچھ اس وقت ٹوئٹر پر ہورہا ہے۔

ہدایت کارہ نے مزید کہا کہ ہالی ووڈ میں بھی الزامات اور سزاؤں کا سلسلہ چلا تھا لیکن وہ لوگ جلد بازی نہیں کرتے بلکہ جنسی ہراسانی کے حساس معاملے پر ہر ممکن تحقیقات کرتے ہیں خواہ وہ 20 سال پرانی بات ہو یا 10 سال پرانی، وہ لوگ کچھ کہنے سے قبل مختلف زاویے سے تفتیش کرتے ہیں تاہم بھارت میں ایسا نہیں ہے اور یہ عمل سب کے لیے تھوڑا خوف ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ساجد خان نے خواتین کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کا اعتراف کرلیا

نندیتا داس کا والد پر ہراسانی کا الزام لگنے کے باوجود ’می ٹو‘ کی حمایت کا فیصلہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top