تازہ ترین
ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام، ’ہاؤس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ

ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام، ’ہاؤس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ

ممبئی:(12 اکتوبر 2018) نامور بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، اداکارہ ریچل وائٹ اور صحافی کرشمہ اوپاڈہے نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے جس کے ہدایت کار نے اپنی آنے والی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی ہے اور اس فلم کی ہدایت کاری سے بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

ساجد خان نے اس بات کا اعلان ٹوئیٹ کے ذریعے کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی پروڈکشن ساجد ناڈیا والہ کررہے ہیں، جبکہ اس کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں۔ اس فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار کے ساتھ ریتیش دیشمکھ، بوبی دیول، کریتی سنن اور نانا پاٹیکر شامل ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی، جس کی 70 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے فلم کی شوٹنگ ہدایت کار ساجد خان اور اداکار نانا پاٹیکر پر لگے جنسی ہراساں کے الزامات کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ’اکشے کمار نے اپنے 28 برس کے کیریئر میں آج تک کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کی، یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے ایسا قدم اٹھایا، جس کی وجہ یہ ہے کہ می ٹو مہم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ساجد خان اور نانا پاٹیکر پر لگے الزامات نہایت سنگین ہیں‘۔

جبکہ سابق اداکارہ تنوشری دتہ نے بھی نانا پاٹیکر پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے ساتھ بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز کیا۔Image result for tanushree nanaخیال رہے کہ اکشے کمار اس سے قبل ساجد خان اور نانا پاٹیکر دونوں کے ساتھ نامور فلموں میں کام کرچکے ہیں، تاہم ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انہوں نے ان پر لگے الزامات کے باعث کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ کی ہو۔

ساجد خان نے ’ہاؤس فل‘ سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایات بھی دی، تاہم تیسری فلم کی ہدایت کاری ساجد فرحاد نے کی تھی۔

اس سیریز کی فلموں کو تجزیہ کاروں کے منفی ریویوز تو ملے تاہم یہ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔Image result for housefull 4فلم ‘ہاؤس فلم 4‘ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

امیتابھ بچن نے جنسی ہراسانی کے واقعات پر خاموشی توڑ دی

بھارت کے بعد پاکستان میں بھی ’می ٹو‘ کا آغاز، جنید اکرم پر الزام عائد

Comments are closed.

Scroll To Top