تازہ ترین
سابق کپتان عامر سہیل آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہے ہیں

سابق کپتان عامر سہیل آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہے ہیں

ویب ڈیسک: (14 ستمبر 2017) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ آل راؤنڈر نے پاکستان کی جانب سے 47 ٹیسٹ اور 156 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے۔ ورلڈکپ 1996ء کے کوارٹرفائنل میں وسیم اکرم کے زخمی ہونے پرقیادت بھی کی۔پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر عامرسہیل 14 ستمبر 1966ء کولاہور میں پیدا ہوئے۔  لیفٹ ہینڈر بیٹسمین اور لیفٹ آرم اسپن بولر نے 47 ٹیسٹ اور 156 ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔انہوں ٹیسٹ اور ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی قیادت کا بھی اعزاز حاصل کیا۔سعید انور اور عامر سہیل کے اوپننگ پیئر نے پاکستان ٹیم کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ورلڈکپ 1996ء کے کوارٹرفائنل میں کپتان وسیم اکرم کے زخمی ہونے پر عامر سہیل نے قیادت کے فرائض انجام دیئے۔عامر سہیل نے 47 ٹیسٹ میں 5 سنچریز اور 13 ففٹیز کی مدد سے 2 ہزار 823 رنز اسکور کئے۔ ان کا بہترین اسکور 205 زنز رہا۔ لیفٹ آرم اسپن بولنگ سے انہوں نے 25 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ایک روزہ 156 بین الاقوامی میچز میں عامرسہیل نے 4 ہزار 780 رنز پانچ سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، جبکہ بہترین اسکور 134 رنز رہا۔ انہوں نے 85 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بہترین بولنگ 22 رنز کے عوض چار وکٹیں رہی۔

یہ بھی پڑھیے

لیجنڈ اداکار لہری کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے

مائیکل جیکسن کی 59ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

 

Comments are closed.

Scroll To Top