تازہ ترین
سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کی گاڑی پرفائرنگ،ایم ایم اے امیدوار محفوظ رہے

سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کی گاڑی پرفائرنگ،ایم ایم اے امیدوار محفوظ رہے

بنوں(22جولائی، 2018)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اکرم درانی پر چند روز میں دوسرا قاتلانہ حملہ ہوا ہے ،بنوں میں اکرم درانی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس  میں ایم ایم اے امیدوار محفوظ رہے ۔

فائرنگ کا واقعہ بسیہ خیل کے علاقے میں پیش آیا ۔ سابق وفاقی وزیراورایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی اپنی بلٹ پروٖف گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں:

اکرم درانی NA-35 بنوں سے عمران خان کے مدمقابل ہیں ۔ اس سے قبل 13جولائی کو اکرم درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ بنوں کے مضافاتی علاقے حوید میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا ۔

دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top