تازہ ترین
سابق وزیراعظم نے ڈیم کا قیام ملک کیلئے ناگزیر قرار دے دیا

سابق وزیراعظم نے ڈیم کا قیام ملک کیلئے ناگزیر قرار دے دیا

لاہور:(10ستمبر 2018)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں دیامیر اور بھاشا ڈیم پر کام شروع کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہو ئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایئے

سماعت کے آغاز پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ راجہ پرویزاشرف نے ایسے افراد نوکریاں فراہم کیں، جنھوں نے درخواستیں نہیں دی تھیں، نیب حکام کا بیان مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت انتیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ڈیم بنانا ملک کے لیے بہت ضروری ہے، آنے والا وقت پانی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی ڈیم بنانے کی مخالفت نہیں کی،پی پی کے دور حکومت میں ہی دیامیر اور بھاشا ڈیم پر کام شروع کر دیا گیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے، میں خود بھی ڈیم فنڈز میں حصہ لوں گا لیکن اسکی تشہیر نہیں کروں گا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے جبکہ میرا نام تو تبرکاً ریفرنس میں ڈالا گیا ہے، سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وزارت پانی و بجلی اسکی ذمہ داری نہیں تھی، نندی پور منصوبہ میں تاخیر کی اصل ذمہ دار لا اینڈ جسٹس ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کے ذمہ داروں کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر نندی پور پراجیکٹ پر تحقیقاتی کمیشن قائم

 

Comments are closed.