تازہ ترین
سابق وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: (15 فروری 2018) سابق وزیراعظم نوازشریف آج بارہ بجے احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کریں گے جب کہ عدالت نے استغاثہ کے چار گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے استغاثہ کے چار گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے، یہ وہ گواہ ہیں جنہیں ضمنی ریفرنس میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نواز شریف 19ویں مرتبہ عدالت میں پیش ہوں گے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے 19 فروری سے دو ہفتوں کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر آج دلائل دیے جائیں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز برطانیہ میں زیر علاج ہیں جن کی طبیعت خراب ہے، کچھ میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں، ڈاکٹرز نے تجویز کیا ہے کہ اس موقع پر مریضہ کے شوہر کا ان کے ساتھ ہونا بہتر ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف آج احتساب عدالت میں پیشی کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ مریم نواز بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گی۔

اس سے قبل 13 فروری کو سابق وزیر اعظم نوازشریف کے وکلاء کی ہڑتال کے باعث احتساب عدالت نے نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنسز کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی تھی۔سماعت کے آغاز پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ آج گواہ آئے ہیں جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے جواب دیا کہ سارے گواہان موجود ہیں، وکیل صفائی ہر تاریخ پر کوئی بہانہ بنا دیتے ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات پر سوگ کے اعلان کو بہانہ تو نہ کہیں۔پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ بار بار گواہوں کا آنا مشکل ہوتا ہے، ہر تاریخ پر گواہ اپنا کام چھوڑ کر آتے ہیں۔ فریقین کے دلائل کے بعد سماعت 15 فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کیخلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ ضمنی ریفرنسز دائر کرنیکی منظوری

توہین عدالت پر نواز شریف سمیت فریقین کو نوٹس جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top