تازہ ترین
سابق وزیراعظم اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کا وزات داخلہ کو خط

سابق وزیراعظم اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کا وزات داخلہ کو خط

اسلام آباد : (14 فروری 2018) نیب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے، نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئےخط میں نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز زیر سماعت ہیں، مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے یہ شخصیات بیرون ملک فرار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل

نیب نے حسن اور حسین نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

 

Comments are closed.

Scroll To Top