تازہ ترین
سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچ گئے

سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد: (22 نومبر 2017) سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہے، جہاں وہ نون لیگ کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم آمروں کے بنائے ہوئے کالے قوانین کو نہیں مانتے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ آمروں کے کالے قوانین کو تحفظ دینے کے لئے تیار نہیں، اس کا ثبوت کل دیکھا گیا، پی ٹی آئی آمروں کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن پیپلز پارٹی نے آمروں کے کالے قانون کی حمایت کی اس پر بہت افسوس ہوا۔نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہت عرصہ پہلے جس جدوجہد سے گزری ہے اسے قربانیوں کو اتنی جلدی فراموش کردینا سمجھ نہیں آتا، جمہوریت کے راستوں سے بھاگنے والوں کے لئے یہ کھلا پیغام ہے۔

انہوں نے انتخابی اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر اتحادی جماعتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے آنکھیں کھول دینے والی بات ہے جو ملک کو جمہوریت کے راستے پر نہیں چلنے دیتے، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں موجود افراد کی ایک بڑی تعداد آمروں کے قانون کو تحفظ دینے کی حامی نہیں جب کہ پارلیمنٹ نے آمروں کے کالے قانون کو مسترد کردیا جو بڑی پیشرفت ہے۔دوسری جانب شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری ہے،استغاثہ کے دوگواہوں نے بیانات ریکارڈ کرادئیے جبکہ تیسرے گواہ کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونے سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باوجود قوم کی خدمت کی، ہماری انتھک کوششوں کے باعث ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور جی ڈی پی کی شرح سےتین سے چھ فیصد تک اوپر چلی گئی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، پانامہ کی بجائے اقامہ پر سزادی گئی ہے ،ان تمام الزامات کے باوجود قانون کی بالادستی کو مقدم رکھتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے

عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت نہیں نکالی جاسکتی، مریم نواز

نظریے کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، مریم نواز

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top