تازہ ترین
سابق ق لیگی رکن اسمبلی ن لیگ میں شامل

سابق ق لیگی رکن اسمبلی ن لیگ میں شامل

لاہور( 20 مئی 2018) قصور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) کو خیر باد کہہ کر ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سابق رکن اسمبلی الیاس خان اور ان کے ساتھیوں نے شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں:

ق لیگی رکن کے پارٹی میں شمولیت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتنی ترقی حالیہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، پارٹی نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

الیاس خان پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھے جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر وہ (ن) لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top