تازہ ترین
سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

کوئٹہ: ( 07 فروری، 2018) سابق صوبائی وزیر خوراک بلوچستان اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو احتساب عدالت نے چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گندم خرد برد کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی کو احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے پیش کیا گیا، سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے انکوائری مکمل نہ ہونے پر نیب کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا، جج نے تفتیشی افسر کو کہا کہ آپ کو انکوائری کے بعد ریفرنس دائر کرنا چاہیے تھا ۔تفتیشی افیسر نے عدالت کوا نکوائری رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی یقینی دہانی کرائی جس کے بعد احتساب عدالت نے میر اظہار حسین کھوسہ کو چودہ روز ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور حکم دیا کہ ملزم سے ان کے بچوں کی ملاقات کرائی جائے ۔

یاد رہے گزشتہ روز نیب بلوچستان نے محکمہ خوراک میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے موجودہ ایم پی اے اور سابق وزیر خوراک بلوچستان میر اظہار حسین کھوسہ کو گرفتار کیا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نیب کے مطابق سابق وزیر خوراک نے محکمے کی سفارشات کے برخلاف بُری ساکھ کے حامل گریڈ چھ کے منظورِ نظر ملاز م کو انچارج پی آر سی سینٹر سریاب تعینات کروایا، اس دوران وزیر خوراک کی آشیرباد سے 65 ہزار گندم کی بوریاں غبن کر کے قومی خزانے کو تقریبا 28 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیے

چیئرمین نیب کا بلوچستان کے صوبائی وزیر عبید جان کے خلاف انکوائری کا حکم

کوئٹہ: نیب بلوچستان، کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزم گرفتار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top