تازہ ترین
سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اجیت واڈیکر چل بسے

سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اجیت واڈیکر چل بسے

ممبئی :(16 اگست 2018) سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اجیت واڈیکر طویل علالت کے بعد ممبئی کےاسپتال میں ستتر برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت واڈیکر کے انتقال کی خبر ملتے ہی بھارتی صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پرا نہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ا ور کہا کہ انی سو اکہتر میں کیریبئن اور انگلینڈ میں انہوں نے بھارت کو نمایاں کامیابی دلائی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اجیت واڈیکر کوایک عظیم بلے باز اور زبردست کپتان قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ اجیت واڈیکر نے ہماری ٹیم کی قیادت کی اور ہماری کرکٹ کی تاریخ میں چند یادگار فتوحات دلائیں۔

بھارتی وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے مزید کہا کہ وہ کرکٹ کے ایک مؤثر منتظم بھی تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یکم اپریل انیس سو اکتالیس کو ممبئی میں پیداہو نے والے واڈیکر نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ انیس سو اٹھاون میں کھیلا اور بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے انیس سو چھیاسٹھ میں قدم رکھا۔

ان کا شمار بہترین فیلڈروں میں ہوتا تھا۔ انیس سو سڑسٹھ میں حکومت نے اجیت واڈیکر کو ارجن ایوارڈ اور انیس سو باہتر میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔اجیت واڈیکر نے بحیثیت کپتان انیس سو اکہتر میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دورے میں بھارت کو سیریز میں پہلی مرتبہ کامیابی دلائی تھی۔

سابق بھارتی کپتان نے سینتیس ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے چودہ نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے دو ہزار ایک سو تیرہ رنز بنائے۔ اجیت واڈیکر نے انیس سو چوہتر میں انگلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچ بھی کھیلے۔

یہ بھی پڑھیے

کمارسنگاکاراکی سیاسی میدان میں اترنےکی خبروں کی تردید

سابق برطانوی آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف گلوکار بن گئے

Comments are closed.

Scroll To Top