تازہ ترین
سابق ایم این اے کے ترجمان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سابق ایم این اے کے ترجمان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور:(12 جولائی 2018) سابق ایم این اے حاجی شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سید عالم قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سید عالم کی گاڑی کوناصر باغ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کانشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سیدعالم کو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان سیدعالم جاں بحق ہو گئے ہیں۔

واقعے کے بعد تھانہ پشتہ خزہ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

سابق ایم این اے حاجی شاہ جی گل آفریدی پی ٹیم ایم کے ساتھ حکومت کی جانب سے مزاکراتی ٹیم کے رکن بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top