تازہ ترین
سائیکل چلائیں اور بڑھاپے کو دور بھگائیں

سائیکل چلائیں اور بڑھاپے کو دور بھگائیں

برمنگھم:(19 اپریل 2018) سائیکل چلانے کی عادت ہمارے معاشرے سے ختم ہوتی جارہی ہے لیکن اب ماہرین نے کہا ہے کہ سائیکل چلانے سے بہتر کوئی ورزش نہیں اور یہ بڑھاپے سے بھی دور رکھتی ہے۔

ایک مطالعے میں شوقیہ سائیکل چلانے والوں کا باقاعدہ ورزش نہ کرنے والوں سے موازنہ کیا گیا ہے۔ اس سے انکشاف ہوا ہے کہ سائیکل چلانے کا عمل پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے اور بڑھاپے کے باوجود بھی جسم کی چکنائیوں اور کولیسٹرول کو ایک خاص حد میں رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔اس کے علاوہ مردوں میں سائیکل چلانے کی عادت ان کے خاص ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار بھی بلند رکھتی ہے۔ ایک اور حیرت انگیز بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ سائیکلنگ کے مثبت اثرات امنیاتی نظام (امیون سسٹم) تک پہنچتے ہیں جو ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے والا فطری نظام بھی ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم میں بڑھاپے اور اندرونی سوزش کے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسر جینٹ لارڈ کہتے ہیں کہ سائیکل چلانے سے بہتر کوئی ورزش نہیں۔ پروفیسرلارڈ نے کہا کہ ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ باقاعدہ ورزش بڑھاپے میں ہمارے کئی مسائل حل کرسکتی ہے۔ہم زیادہ عرصے تک زندہ تو رہ رہے ہیں لیکن اس دوران ہماری صحت تباہ ہوجاتی ہے اور بیماریوں میں گھر جاتے ہیں۔ باقاعدہ سائیکل چلانے والوں کا بڑھاپا بہت حد تک بیماریوں سے پاک رہ سکتا ہے بشرطیکہ وہ اسے جاری رکھیں۔

سائیکل چلانے کا عمل قدرتی طور پر بدن کو کئی امراض سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ اہم تحقیق ایجنگ سیل نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غذائی ماہرین نے ناشپتی کو سپر فوڈ قرار دے دیا

لیمبو کے استعمال سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہو سکتا ہے، ماہرین

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top