تازہ ترین
سائنس فکشن فلم دی پریڈیٹر کا دوسرا سنسنی خیز ٹریلر جار ی

سائنس فکشن فلم دی پریڈیٹر کا دوسرا سنسنی خیز ٹریلر جار ی

لاس اینجلس:(16 جولائی 2018) ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم “دی پریڈیٹر” کا ایک اور نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا، لرزہ خیز مناظر سے بھرپور فلم چودہ ستمبر کو سنیماؤں پر تہلکہ مچائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایکشن، سائنس فکشن اور ایڈونچر پر مبنی نئی سائنس فکشن فلم  دی پریڈیٹر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، شین بلیک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم1987 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم پریڈیٹرز سیریز کی چوتھی کڑی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

فلم کی کہانی ایک خلائی عفریت کے گرد گھوم رہی جو انسانی جانوں کا دشمن ہوتا ہے، فلم کی کاسٹ میں بوئڈ ہالبروک، اولیویا من، ٹریوانٹ رہوڈز، کیگن مائیکل کی، اسٹرلنگ کے براؤن، ایلفے ایلن اور جیکب ٹریمبلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

قدم قدم پر لرزہ خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم چودہ ستمبر کو امریکی سنیماؤں پر تہلکہ مچائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں

فلم ’سنجو‘ 300 کروڑ کلب میں شامل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top