تازہ ترین
زینب کیس: چوتھی ویڈیو ملنے کے بعد بھی قاتل گرفت میں نہ آسکا

زینب کیس: چوتھی ویڈیو ملنے کے بعد بھی قاتل گرفت میں نہ آسکا

لاہور: (16 جنوری 2018) اب تک نے زینب کے قتل سے پہلے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج اب تک نے حاصل کرلی ہے، مگر تمام شواہد کے باوجود قاتل ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہ آسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ دن میں چوتھی سی سی ٹی ی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پنجاب پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے، جبکہ سرکاری مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تاحال کارگر ثابت نہ ہوسکا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں زینب کو مشکوک شخص کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچی کے معصوم اور ناپختہ ذہن کو اس شخص نے کیسے ورغلایا کہ بچی اس کے ساتھ جاتی دیکھی جا سکتی ہے۔ فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم چار جنوری شام سات بج کر بائیس منٹ پر زینب کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔

ملزم زینب کو اس کے گھر سے اگلی گلی میں سے لیکر جا رہا ہے، اسکول کے کیمرے سے حاصل کی گئی فوٹیج کے مطابق ملزم مقتولہ زینب کو اغواء کے بعد آس پاس کی گلیوں میں لیکر گھومتا رہا۔ذرائع کے مطابق ملزم قصور شہر کا نہیں ہے، نادرا ریکارڈ سے بھی ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زینب قتل کیس: آئندہ سماعت پر تحقیقاتی ٹیم طلب

سپریم کورٹ کا مری میں غیر قانونی تعمیرات کی اسکروٹنی کا حکم

Comments are closed.

Scroll To Top