تازہ ترین
زینب قتل کیس: مجرم کو پھانسی دینے کی درخواست خارج کردی گئی

زینب قتل کیس: مجرم کو پھانسی دینے کی درخواست خارج کردی گئی

لاہور: (21 فروری 2018) لاہور ہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست کو قبل از وقت قرار دیکر خارج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مجرم عمران کے خلاف درخواست اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں ملزم کو نشان عبرت بنانے کیلئے سرعام پھانسی کی استدعا کی گئی تھی،درخواست میں قانونی نقطہ اٹھایا گیا کہ مجرم عمران کو سرِعام پھانسی دینے کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں، مجرم کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء سیکشن 22 کے تحت سرِ عام پھانسی دی جا سکتی ہے، اس لیے مجرم عمران کو اسی جگہ پھانسی دی جائے۔

جس پر عدالت نے درخواست قبل ازوقت قرار دے کر نمٹا دی، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مجرم کے پاس اپیل کیلئے ابھی 3تین فورم موجود ہیں،مجرم کی اپیلیں مسترد ہونے تک پھانسی کے حکم پر عملدرآمدنہیں ہو سکتا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top