تازہ ترین
زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیلنے سے 61 افراد ہلاک

زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیلنے سے 61 افراد ہلاک

لوساکا (11 جنوری 2018) افریقہ کے ملک زیمبیا میں ہیضے کی وبا پھیل گئی۔ دارالحکومت لوساکا میں 61 افراد کی ہلاکت کے بعد گلیاں اور بازار سنسان ہو گئے۔ زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں ہیضہ کی وبا کی وجہ سے شہر بند ہے۔

حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دے دی ہیں اور نئے تعلیمی سال کے آغاز میں تاخیر کر دی ہے۔ دکانیں کھولنے اور عوامی مقامات پر اکٹھا ہونے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوئی وبا سے اب تک تین ہزار کے لگ بھگ لوگ اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

پاکستان نے زیمبیا کے ساتھ ویزا فری انٹری معاہدہ معطل کر دیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top