تازہ ترین
زمبابوے کا دوسرے ون ڈے میں پاکستان کوجیت کےلیے195رنز کاہدف

زمبابوے کا دوسرے ون ڈے میں پاکستان کوجیت کےلیے195رنز کاہدف

بلاوایو(16جولائی، 2018)کوئنزکلب میں زمبابوے نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کوجیت کےلیے195 کاہدف دےدیاہے۔

کوئنزکلب بلاوایومیں پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے کا ٹاس زمبابوے کےکپتان ہیملٹن مساکاڈزا نے جیتا۔اورپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔دونوں ٹیموں نے پہلے میچ کی ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کیا۔

زمبابوے کی پوری ٹیم آخری اوور میں 194رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنرز برائن چاری اورچاموچبھابھا18 رنز کے ٹوٹل پرپویلین لوٹ گئے۔کپتان ہیملٹن اور ترسائی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 62رنز کااضافہ کیا۔

ہیملٹن59 اور ترسائی 24رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ پیٹر مور نے50 رنز بنائے۔پاکستان کے عثمان شنواری نے چار اورحسن علی نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔

ایک وکٹ شعیب ملک کے حصے میں آئی جبکہ 2بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک زمبابوے دوسراایک روزہ میچ :زمباوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

ون ڈے سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

Comments are closed.

Scroll To Top