تازہ ترین
زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم میں 47 افراد جاں بحق

زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم میں 47 افراد جاں بحق

ہرارے:(08 نومبر 2018) زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 47 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ دارالحکومت ہرارے اور مشرقی شہر روساپی کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسے زمبابوے کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث روساپی کے سرد خانہ میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔

گذشتہ سال جون میں بھی زمبابوے میں قومی شاہراہ پر حادثے میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کیلیفورنیا کے کلب میں فائرنگ، پولیس آفیسر سمیت گیارہ زخمی

امريکی وسط مدتی انتخابات ميں پہلی مرتبہ 3 مسلمان خواتین کامیاب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top