تازہ ترین
زلفی بخاری کیس: اسپیشل پراسیکیوٹرنیب عمران شفیق مستعفی

زلفی بخاری کیس: اسپیشل پراسیکیوٹرنیب عمران شفیق مستعفی

اسلام آباد: (04 دسمبر 2018) وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کیس میں سخت موقف کیوں اختیار کیا؟ نیب نے اسحاق ڈار کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق سے استعفیٰ لے لیا ہے۔

عمران شفیق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی نمائندگی کرنے والی پانامہ ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں حتمی بحث بھی کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد زلفی بخاری اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان  تلخ کلامی بھی ہوئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے اعلیٰ حکام نے نیب پراسیکیوٹر کو فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا۔ جس پر انہوں نے استعفٰی دے دیا ہے۔استعفے کے مطابق پراسیکیوٹر کے طور پر عمران شفیق نے 88 فیصد مقدمات میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نیب اور ایف آئی اے کا جواب جمع

 

Comments are closed.

Scroll To Top