تازہ ترین
زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دوسرے روز بھی جاری رہا

زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دوسرے روز بھی جاری رہا

کراچی : ( 9 اگست 2018) زرمبادلہ کے ذخائرمیں دوسرے روزبھی اضافہ جاری رہا۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزیدایک کروڑنوے لاکھ ڈالر کااضافہ ہوگیاہے۔

اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعداسٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب چھتیس کروڑ اکانوے لاکھ ڈالر ہوگئےہیں۔ اس دوران کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر دس کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ چھ ارب تریسٹھ کروڑ انچاس لاکھ ڈالررہ گئےہیں۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرآٹھ کروڑڈالر کمی کے ساتھ سترہ ارب پچاس لاکھ ڈالررہ گئے ہیں۔ چین کی جانب سے پاکستان کوایک ارب ڈالرقرضے کی فراہمی کی وجہ سے اسٹیٹ بنک کےزرمبادلہ کے ذخائر کوعارضی بنیادوں پر سہارا ملا ہے تاہم آنے والے دنوں میں اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی آ سکتی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فوری طورپرزرمبادلہ کے ذخائربیرونی ادائیگیوں کیلئے کافی ہیں تاہم آئندہ سہ ماہی میں غیرملکی ادائیگیوں کابوجھ بڑھ جائے گاجس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پردباؤ بڑھ جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیے

ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان

فارن کمپنیوں کا 2.32 ارب ڈالرمنافع بیرون ملک منتقل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top