تازہ ترین
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

کراچی:(11 اکتوبر 2018) رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی جس کے بعد ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔

ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرسے بھی گر کر 14 ارب 85 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 8 ارب 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 96 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 54 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے مالی مدد کیلئے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی

سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی ہوگئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top