تازہ ترین
زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی

اسلام آباد:(13 ستمبر 2018) غیرملکی قرضوں کی سود سمیت واپسی اوردیگر سرکاری ادائیگیوں کا بوجھ تشویش ناک صورتحال اختیار کرگیا۔ گذشتہ ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس اب نو ارب 62 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائررہ گئے ہیں۔ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب سات کروڑ ڈالررہ گئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرملک کے دوماہ کے درآمدی بل سے بھی کم رہ گئے۔

غیرملکی قرضوں کی واپسی میں تیزی آئی ہے جس میں آئندہ ماہ سے مزید تیزی آنے کا امکان ہے جس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو فوری طور پر نئے قرضے لینے پڑسکتے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ سال جون تک پاکستان کو نو ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ترسیلات زر میں 13.45 فیصد کا اضافہ

حکومت نے فنانس ایکٹ 2018 کے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم کردیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top