تازہ ترین
زرداری اپنی سیاست کے آخری سو دن پرتوجہ دیں، فواد چوہدری

زرداری اپنی سیاست کے آخری سو دن پرتوجہ دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: (16 دسمبر 2018) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری حکومتی سودن کے بجائے اپنی سیاست کےآخری سو دن پرتوجہ دیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات نے آصف زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، انھوں‌نے کہا کہ جتنے مرضی فلسفے بیان کریں، ساری قوم جانتی ہے کہ پیسہ کس نے لوٹا. زرداری نے پیپلزپارٹی کو قومی جماعت سے علاقائی جماعت بنا دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ جوکام ضیاءالحق نہ کرسکے، وہ کام آصف زرداری نے کیا، زرداری نے پیپلزپارٹی کو قومی جماعت سے علاقائی جماعت بنا دیا ہے، قوم پوچھتی ہے آپ کوقوم کا پیسہ لوٹنے کا حق کس نے دیا؟

وزیراطلاعات نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ اداروں کی سربراہی اپنے چمچوں میں بانٹ دیں، پاکستان تحریک انصاف ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی، جب ان سےحساب مانگو، تو ان کوجمہوریت یاد آجاتی ہے.

 

فوادچوہدری نے کہا کہ گاجریں نہ کھائی ہوتیں، تو آج اتنا پیٹ میں درد بھی نہ ہوتا، ہزاروں دن حکومت کرنے والے ہمارے سو دن گن رہے ہیں.

وزیر اطلاعات نے کہا کہ زرداری نے پہلے بھی ایک بیان دیا تھا، پھر تین سال دبئی کی سیرکرنی پڑی۔

واضح رہے کہ آج آصف علی زرداری نے حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور سو روزہ پرگرام کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف جلد جیل میں ہوں گے، فواد چوہدری

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ غلط ہے، فواد چوہدری

Comments are closed.

Scroll To Top