تازہ ترین
زبان سے خود اپنی پیشانی چھونے والا عجیب شخص

زبان سے خود اپنی پیشانی چھونے والا عجیب شخص

کھٹمنڈو:(05 دسمبر 2018) نیپال میں موجود ایک عجیب و غریب شخص منہ کے غیر معمولی طور پر لچک دار عضلات اور زبان کی لمبائی کے سبب اپنی زبان سے اپنی پیشانی چھو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ نیپالی بس ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا میں سب سے لمبی زبان رکھتا ہے اور اپنی زبان سے اپنی پیشانی چھوسکتا ہے۔ اگلے مرحلے میں وہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانا چاہتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد وہ نیپال کے چھوٹے سے علاقے سے پورے ملک میں مشہور ہوگیا ہے۔ بعض لوگوں نے بچوں کے سامنے اسے کرتب دکھانے سے منع کیا ہے کیونکہ کچھ بچے اسے دیکھ کر خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔ اکثر دفعہ بالغ افراد بھی اسے دیکھ کر حیران اور بےحال ہوجاتے ہیں۔یاگیاہ نے کہا کہ مجھے اگر ڈراؤنی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے تو مجھے کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے ایک دوست پسکار نیپال کہتے ہیں کہ یہ دماغی اور جسمانی طور پر مکمل تندرست ہے اور اس عمر میں پہنچ کر اس کے چہرے میں لچک پیدا ہوئی اور وہ زبان سے پیشانی چھونے کے قابل ہوگیا۔

تاہم اس کے دانت تیزی سے گرچکے ہیں اور اس کے منہ میں صرف ایک دانت ہی بچا ہے شاید اسی وجہ سے اس کےمنہ کا دہانہ بہت لچک دار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گرمی کے باعث ہزاروں چمگادڑیں گھروں میں گرنے سے لوگ خوف زدہ

آسٹریلیا کا 1400 کلو گرام وزنی اور 6 فٹ اونچا انوکھا بیل

Comments are closed.

Scroll To Top