تازہ ترین
ریڈیو پروگرام کی میزبان نے شو کے دوران ہی بچے کو جنم دیدیا

ریڈیو پروگرام کی میزبان نے شو کے دوران ہی بچے کو جنم دیدیا

واشنگٹن (22 فروری 2018) امریکہ میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران ہی بچے کو جنم دے دیا۔

امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو اسٹیشن ’دی آرچ‘ میں میزبان کیسڈی پراکٹر نے اپنے سیزیریئن آپریشن کے دوران شو کی میزبانی کی۔ ان کے ریڈیو اسٹیشن نے پہلے سے ہی اسپتال کے ساتھ مل کر ان کے آپریشن کے دوران نشریات کے انتظامات کر رکھے تھے۔Image result for The radio host gave birth to the child during the show

کیسڈی پراکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی پیدائش وقت سے 2 ہفتے قبل ہوگئی۔ اپنی زندگی کے اس انتہائی اہم دن کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرنا انتہائی اچھا لگا۔

تصویر بشکریہ فوکس نیوز

انہوں نے کہا کہ شو کے دوران جنم دینا میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیونکہ میں اپنے شو میں اپنی زندگی کے تمام عناصر کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔Image result for The radio host gave birth to the child during the show

پیدائش کے وقت بچے کا وزن 7 پاؤنڈ 6 اونس تھا اور اس کا نام جیمسن رکھا گیا ہے۔ بچے کا نام شو کے سامعین نے جنوری میں ایک مقابلے کے بعد چنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

داعش نے سوئیڈن کا ریڈیو ہیک کرلیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top